حکومت کا سابق حکمرانوں کو شاہ خرچیوں سے عوام کو آگاہ کرنیکا فیصلہ

41

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نئی حکومت کے اہم اقدامات کو اجاگرکرنے کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے،اہم فیصلوں کے بارے میں پارلیمان سے مشاورت اور اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیاہے۔اتوارکووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں پارٹی کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت سرکردہ رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں حکومت کے بڑے فیصلوں کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اخراجات میں واضح کمی وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارات کا خاتمہ مڈل کلاس کے نمائندے کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب خوش آئند قرار دیا گیا ۔ سابقہ (ن) لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔سابقہ
حکومت کی پیداکردہ معاشی اورخاص کر انرجی سیکٹر میں بدحالی پر بریفنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ پارلیمان کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ