سربراہ پاک فضائیہ کا عمان فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ 

68
عمان :ائر چیف مارشل مجاہد انور خان سے عمانی فضائیہ کے افسران کا تعارف کرایا جا رہا ہے 
عمان :ائر چیف مارشل مجاہد انور خان سے عمانی فضائیہ کے افسران کا تعارف کرایا جا رہا ہے 

اسلام آباد(آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عمان کے دورے کے دوران اتوار کو مسقط میں رائل عمان فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کی ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل عمان فضائیہ کے کمانڈ ر ائر وائس مارشل متار علی متار العبیدنی نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ رائل عمان فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ ائر چیف نے کمانڈ ر رائل عمان فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رائل عمان فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں دونوں عظیم ممالک اور اس کی فضائی افواج کے مابین برادرانہ تعلقات پر فخرہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دو نوں مما لک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ