محرم الحرام :اسلام آباد میں ڈبل سواری پر2ماہ کیلیے پابندی

48

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے پیشِ نظر ڈبل سواری پر2 ماہ کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔ بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں، صحافیوں اور سرکاری اہلکاروں پر اطلاق نہیں ہوگا۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اتوارسے ہی اطلاق کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری نئے حکم نامے کے تحت پابندی محرم الحرام میں امن وامان کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ بزرگ، خواتین اور بچوں کو ساتھ بٹھانے کی اجازت ہو گی۔ صحافی اور سرکاری اہلکار بھی پابندی سے مستثنا ہوں گے۔ متنازع مواد پر مبنی ہینڈ بلز
کی تقسیم، پمفلٹس اور وال چاکنگ پر پابندی میں مزید دو ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ