اسپیکر پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ اسپین کے صدر چودھری عبدالغفار کی ملاقات

48

اسلام آباد (آن لائن )ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ اسپین کے صدر چودھری عبدالغفار مرانہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پارٹی قائدین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چکوال اور گجرات کے ضمنی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کو ووٹ دیں گے۔ چودھری عبدالغفار کے ساتھ ماسٹر محمد امین، چودھری ولید اعظم، چودھری حیدر علی مرانہ اور میاں غلام میراں بھی تھے۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے وزارتِ عظمیٰ کے دور میں بلامعاوضہ میت وطن
پہنچانے کے اقدام کی بالخصوص بہت تعریف کی کہ اس اقدام سے پاکستانی کمیونٹی کو بڑا فائدہ ہوا جس پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے اہل خانہ ان کے ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپین میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ