سی پیک پاکستان اور خطے کی ترقی کا ضامن ہے‘ مخدوم خسرو بختیار

48

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور خطے کی ترقی کا ضامن ہے‘ موجودہ حکومت گوادر کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے‘ گوادر میں ہیوی انڈسٹریز لگانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں‘ تھرکول، ہائیڈل اور متبادل انرجی منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اتوار کو مخدوم بختیار سے چینی ہم منصب نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک خطے میں ترقی کا ضامن ہے او رپاکستان کے مستقبل کے لیے روشن باب ہے‘ سی پیک کے تحت معاشی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کرلیا گیا ہے‘ سی پیک کو مزید بلندیوں تک لے کر جانے کے لیے نئی جہتوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ