بلوچستان‘تیل کے ڈرموں سے بھری 3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی

55

شہید سکندر آباد (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع شہید سکندر آباد میں سو ارب کے مرکزی چوک پر تیل سے بھری 3گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ نے ایک ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سو ارب کے مرکزی چوک پر تیل اور ڈیزل کے ڈرم سے بھری تین گاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ