اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی خوش آئند ہے،نیپالی سفیر

23

راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان میں تعینات نیپال کی سفیر سیوا لمسل ادیکاری نے کہا ہے کہ نیپال اور پاکستان گندھارا تہذیب کے عظیم ورثے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات ہیں، نیپال پاکستان میں خواتین کی ترقی اور معاشی طور پر انہیں بااختیار بنانے کے لیے تعاون جاری رکھے گا ،پاکستان میں خواتین ہر شعبہ میں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں اور مختلف شعبوں میں سرفہرست کردار ادا کر رہی ہیں۔ترجمان آر سی سی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
راولپنڈی ایوان صنعت و تجارت میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے ، کاروباری مواقعوں اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے منعقدہ کافی مارننگ سیشن سے بطور مہمان خسوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر چیمبر زاہد لطیف خان، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدر سہیل الطاف، مجلس عاملہ کے اراکین، ویمن کمیٹی کی چیئر پرسن سعدیہ ضیا اور ویمن انٹر پرنیورز نے سیشن میں شرکت کی ۔اس موقع پر نیپالی سفیر نے پاکستان کی اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی کو خوش آئند قرار دیا ۔صدر آرسی سی آئی زاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ خواتین کو انٹرپرینورشپ کے حوالے سے انہیں روزگار، مہارت اور تربیت فراہم کرنا چیمبر کی اولین ترجیح ہے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ