جاپان ، زلزلے سے 35ہلاکتیں،600سے زائد زخمی ہوچکے

54

ٹوکیو (صباح نیوز)جاپان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35تک پہنچ گئی اور کم از کم 600 افراد شدید اور ہلکی نوعیت کے زخمی بھی ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں نے بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے ، کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد امدادی عمل ابتدائی مرحلے میں ہے۔تقریباً 40 ہزار امدادی کارکن کیچڑ میں دبے انسانوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں 75 ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں ایک گاؤں
اتسوما میں ہوئی جسے زلزلے کے جھٹکوں سے شدید تباہی کا سامنا رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ