عالمی شہریت یافتہ 4 بڑی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان پہنچ گئیں

85

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) چین کی کمپنی علی بابا سمیت عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کاری کی 4 بڑی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان پہنچ چکے ہیں،نمائندے اسلام آباد میں حکام سے ملاقاتوں کے بعد کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، یہ کمپنیاں گوادر میں مواصلات‘ توانائی‘ پینے کے پانی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔ سرمایہ کاروں کے نمائندوں نے مشیر برائے سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ