کمیشن پیغام پاکستان پروگرام کے مقاصد کی حمایت کرتا ہے، ڈاکٹر طارق بنوری

36

اسلام آباد (اے پی پی)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ کمیشن پیغام پاکستان پروگرام کے مقاصد کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ اس پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں، طلباء اور سول اداروں کو ایک متفقہ ایجنڈا کے تحت متحرک کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے چیئرمین
اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے کمیشن سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ قبلہ ایاز نے بتایا کہ پیغام پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے ایک انتہائی ا ہمیت کا حامل معاہدہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ