حکومت عوامی نہیں، اسکرپٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی‘ عبدالقیوم

38

چکوال (آن لائن) چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نیکہا ہے کہ نئی آنے والی عمران خان کی حکومت کے مثبت کاموں پر ہم تعاون کریں گے مگر خیبر سے کراچی تک پوری قوم کو یقین ہے کہ موجودہ حکومت کا مینڈیٹ عوامی نہیں بلکہ اس کو ایک اسکرپٹ کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا ہے‘ اس کے باوجود ہماری خواہش ہے کہ عمران خان تبدیلی کا جو نعرہ لیکر آئے ہیں‘ اس کو عملی شکل دیں‘ مسلم لیگ ن نے گزشتہ5 سال میں10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے‘ اگر اب اس کو صحیح طریقے سے قابو میں نہیں کیا جا رہا اور لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تو یہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ وہ مسلم لیگ ن سٹی چکوال کے صدر شاہد عباسی کے تعزیتی ریفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ