افغان صوبے ہرات میں چیک پوسٹ پر حملہ،10 ہلاک،5زخمی

58

کابل (صباح نیوز)افغانستان کے صوبے ہرات میں دہشت گردوں کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 10اہلکار ہلاک 5 زخمی ہوگئے۔افغان حکام نے کہا کہ دہشت گردوں نے رات گئے ہرات میں سکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک،جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔افغان حکام نے حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ