پلازہ میں کسی سرکاری محکمے کا کوئی دفترنہیں، ترجمان علی ٹاور

43

لاہور (آن لائن) ایم ایم عالم روڈ پر گزشتہ روز علی ٹاور پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے ترجمان علی ٹاور کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف گزشتہ روز سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ علی ٹاور پلازہ میں کسی سرکاری محکمے کاکوئی دفتر ہے نہیہاں ریکارڈ موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے آگ لگنے کے بعد یہ شور مچایا جا رہا ہے کہ ہم نے پلازے میں آگ جان بوجھ کر لگا ئی ہے جبکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف یکطرفہ پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے کہ ہم نے پلازے میں موجود صاف پانی کیس اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سارا ریکارڈ جلادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلازے میں کسی بھی سرکاری دفتر کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ،انہوں نے کہا کہ پلازے میں آگ شارٹ سرکٹ کے ذریعے لگی، پلازے سے چھلانگ لگا کر جاں بحق ہونے والے شخص کو بھی باربار چھلانگ لگانے سے روکا گیا لیکن اس شخص نے ہماری ایک نہیں سنی اور چھلانگ لگا دی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پلازے کو تمام قانونی ضابطوں کو پورے کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ