شہبازشریف کے داماد کے پلازے میں آتشزدگی کاتعین کا نہ ہوسکا

47

لاہور (صباح نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے داماد علی عمران کے پلازے میں ہفتے کے روزلگنے والی آگ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ۔ ریسکیو 1122کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع پلازے میںآگ میزونائن فلور پر موجود تاروں کے گچھے میں لگی جس کے باعث تیسری منزل کے 3کمرے متاثر ہوئے ،پلازے میں کوئی سرکاری دفتر موجود نہیں ۔ پلازے میں واٹر ہائیڈرنٹ اور ہنگامی خارجی راستے موجود ہیں، 35 افراد انتظامات کے باعث خود باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ آگ لگی یا لگائی گئی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آگ لگنے کے مشکوک واقعے کی آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ جلنے کا خدشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ