واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک جنگ تھی، سردار مسعود خان

50
کراچی :صدر آزاد کشمیر سردارمسعود خان اسٹیٹ بینک کے عہدیداروں کو سی پیک کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں
کراچی :صدر آزاد کشمیر سردارمسعود خان اسٹیٹ بینک کے عہدیداروں کو سی پیک کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ61 ہجری کو تاریخ اسلام میں پیش آنے والے اندوہناک سانحہ جس سے واقعہ کربلا کے نام سے جانا جاتا ہے دراصل وہ حق و باطل کے درمیان ایک جنگ تھی جس میں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ نے باطل کے سامنے سینہ سپر ہو کر اسلام کو زندہ رکھنے کے لیے قربانی کی ایک ایسی عظیم مثال قائم کی جو قیامت تک مسلمانوں کے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود نے مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام اتوار کو کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ ’’حسینیہ کانفرنس‘‘ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت حق کی فتح ہے۔ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی ناانصافی اور باطل کے خلاف یہ بے مثال قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہیں گی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ یزید کی غاصب اور فاسق حکومت کے سامنے حق بات کہنے سے نہیں رکے اور اللہ تعالیٰ کے دین کی سر بلندی کے لیے تنہا کھڑے رہے اوردین اسلام کی بقاہ کی اپنی جان قربان کر دی۔اور رہتی دنیا کے لئے کفر وباطل کے سامنے کلمہ حق کہنے اور دین کی سربلندی کے لیے ایک عملی نمونہ پیش کیا۔ؔ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ