طرابلس ،حراست سے فرار ہزاروں پناہ گزینوں کی مدد کی جائے،اقوام متحدہ

55

جنیوا (صباح نیوز)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حراست سے فرار ہزاروں پناہ گزینوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ طرابلس میں پناہ گزینوں کے ٹھہرنے اور وہاں سے انہیں روانہ کرنے کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ وہ اپنے ممالک میں محفوظ طور پر پہنچ سکیں۔ ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ 1000غیر محفوظ پناہ گزینوں کے قیام کا بندوبست کیا جائے اور اس کا انتظام وزارت داخلہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے کیا جانا چاہیے، طرابلس کے جنوب میں65کلومیٹر دور ترھونا شہر میں دارالحکومت کے سب
سے بڑے مسلح باغی گروپوں کے ساتھ سیونتھ بریگیڈ کی حالیہ جدو جہد میں کئی لوگ مارے گئے۔اقوام متحدہ نے کہاکہ شہر میں پناہ گزینوں کی عصمت دری، اغوا سمیت دیگر اذیتیں دی گئیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ حراستوں سے بھاگے پناہ گزینوں کے راکٹ کے ذریعہ مارے جانے کا اندیشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ