این اے 131 ضمنی الیکشن‘پی ٹی آئی کا ہمایوں اخترکو ٹکٹ دینے کا فیصلہ 

44

لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے131سے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے امیدوار کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے حلقہ این اے 131سے ہمایوں اختر خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر ہوں گے، فیصلے کا باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں
متوقع ہے۔قومی اسمبلی کے اس حلقے کی نشست عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی تاہم ان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے پر اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے،تحریک انصاف نے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف اپنے امیدوار کا حتمی فیصلہ کر تے ہو ئے ہمایوں اختر کو ٹکٹ جا ری کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اس کا اعلان ایک سے دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ