مصالحے دار مکس دال

47

کرسپی گولڈن بالز

ضروری اشیاء:
دال مونگ … 3/4 کپ
دال مسور… 3/4 کپ
دال چنا … 3/4 کپ
دال ارہر … 3/4 کپ
دال ماش… 3/4 کپ
پیاز (سلائس کاٹ لیں)… 1 عدد
لہسن پیسٹ… 1چائے کا چمچہ
سرخ مرچ پائوڈر… 1-1/2 چائے کا چمچہ
ہری مرچیں (چوپ کرلیں)… 4 عدد
ٹماٹر (چوپ کرلیں)… 1 عدد(بڑا)
زیرہ… …1 چائے کا چمچہ
پودینہ (باریک چوپ کرلیں) … 1/2 گٹھی
نمک… حسب ذائقہ
تیل … 4 کھانے کے چمچے
بگھار کے لیے:
لال مرچیں (ثابت) … 6-8 عدد
لہسن … 6 عدد
(گول سلائس کاٹ لیں
زیرہ … 1 چائے کا چمچہ
تیل یا گھی … 1/2 کپ
ترکیب:۔
دال مونگ، مسور، چنا، ارہر اور ماش دھو کر 1 گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
دیگچی میں تیل گرم کرکے زیرہ ڈال کر برائون کرلیں۔ لہسن پیسٹ، نمک، سرخ مرچ پائوڈر، ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈالیں اور تھوڑا پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ 5 کپ پانی ڈال کر تمام دالیں ڈال دیں۔ اُبال آنے پر دھیمی آنچ پر گلنے تک پکائیں کہ یکجان ہوجائے، پودینہ بھی مکس کردیں۔
فرائی پین میں تیل یا گھی گرم کریں اس میں سرخ مرچیں، پیاز، لہسن اور زیرہ ڈال کر بگھار لیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر نان اور اُبلے ہوئے چاولوں
کے ساتھ پیش کریں۔

ضروری اشیاء:۔
آلو (اُبال لیں) … 1/2 کلو
انڈے (پھینٹ لیں)… 2 عدد
بریڈ کرمبز … 1 کپ
پنیر … 1/2 کپ
انڈے (اُبال لیں) … 3 عدد
ہری پیاز (چوپ کی ہوئی) … 2 کھانے کے چمچے
شملہ مرچ (چوپ کی ہوئی) … 2 کھانے کے چمچے
سیاہ مرچ پائوڈر … 2 چائے کے چمچے
اوریگینو … 1/2 چائے کا چمچہ
نمک … حسب ذائقہ
ٹماٹر کیچپ … سرونگ کے لیے
ترکیب:۔
پیالے میں آلو اور اُبلے ہوئے انڈوں کا بھرتہ بنالیں۔ اس میں بھرتہ، شملہ مرچ، ہری پیاز، نمک، اوریگینو پائوڈر اور 1 چائے کا چمچہ سیاہ مرچ پائوڈر شامل کرکے مکس کریں۔ ایک علیحدہ پیالے میں پنیر، ایک اُبلا ہوا انڈا، نمک اور ایک چائے کا چمچہ سیاہ مرچ پائوڈر شامل کرکے مکس کرلیں۔ آلو کے آمیزے کی ٹکیہ بنا کر اس کے درمیان میں ایک چائے کا چمچہ پنیر کا آمیزہ ڈال کر بالز کی شکل دے دیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کرکے بالز کو پھینٹے ہوئے انڈے اور بریڈ کرمبز لگا کر تیل میں ڈال کر فرائی کریں بالز سنہری رنگ کی ہو جائیں تو انہیں ٹشو پیپر پر نکال لیں مزیدار کرسپی گولڈن بالز تیار ہے ٹماٹر کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
(ارسال کردہ: والدہ نعمان، کراچی)

Print Friendly, PDF & Email
حصہ