وطن کی حفاظت اور محبت کے جذبے کو پروان چڑھایا جائے

57

آزادی حاصل کرنا اس کی بقا کے لیے ہر وقت کمربستہ رہنا سب سے اہم کردار اس میں فوج کا ہوتا ہے۔ ہر میدان میں سپاہی جان ہتھیلی پر لے کر پھرتے ہیں۔ وطن عزیز کی حفاظت امن کی حالت ہو یا جنگ میں ان کا مقصد اور نصب العین وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور لوگوں کو امن وامان اور حفاظت و تحفظ مہیا کرنا، وہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دفاع کرتے ہیں۔ اور ان سپاہیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین ادا کرنے کے لیے یوم دفاع منایا جاتا ہے۔ اس دن ان شہیدوں کی یاد میں ان کے مزاروں پر، قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں اور توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔ ہمارے فوجی ملک و قوم کے لیے تن و من کی بازی لگاتے ہیں۔ جیسے 1965ء، 1971ء اور کارگل جنگ میں جان کی بازی لگائی اور تمغے بھی پائے۔ ہمیں بحیثیت پاکستانی ان تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے اور نئی نسل کو ان کے بارے میں آگاہی دینا چاہیے تا کہ اُن کے دلوں میں وطن عزیز کی محبت اور اُس کی حفاظت کے جذبے کو پروان چڑھایا جائے۔
صبا احمد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ