مسائل کا حل ہمارا مثبت رویہ

77

آج ہر ایک کو کوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش ہے۔ انفرادی، اجتماعی، معاشی اور معاشرتی مسائل میں ہم ہر وقت گھرے رہتے ہیں، قدرت نے پاکستان کو اَن گنت وسائل سے نوازا ہوا ہے، دریا، سمندر، پہاڑ، میدان، صحرا اور پھر سب سے اچھی بات آزادی۔ ہم سب ’’مسلمان‘‘ہیں ہمارا تو شعار ہی امن و سلامتی ہے، خوبصورت موسم، بہترین ایام، عظیم تہوار ہمارے ایمان کا امتحان لینے اور اس میں مسلسل اضافے کے لیے ہیں، پھر ہم حالات سے اتنے تنگ کیوں؟ اتنے ناامیدوار کمزور کیوں؟ زندگی واقعی آسان نہیں جگہ جگہ گندگی آلودہ پانی، گرمی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری۔ بعض اوقات ہمارے حوصلے توڑ دیتی ہے لیکن ہمیں اپنی اس زندگی کی مہلت کو جو امانت بھی ہے۔ محتاط ہو کر موثر طریقے سے انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ زندگی آسان نہیں بلکہ اس کو آسان بنایا جاتا ہے، ہمت حوصلے سے محبت جانفشانی سے، کچھ صبر سے کچھ برداشت کرکے۔ اگر ہم نعمتوں کو جن میں وقت، پانی، بجلی، گیس، غذائی اشیا، قابل استعمال اشیا، ہر طرح کی چیزوں کو طریقے اور حفاظت کے ساتھ استعمال کریں، پانی کو آلودہ نہ کریں۔ گاڑیوں کو درست حالت میں رکھیں، جلاؤ گھیراؤ نہ کریں تو واقعی ہم جان جائیں گے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل ہمارے وسائل کے تحفظ اور قدر دانی میں ہے۔ ہر مقام پر ہمیں کام ذمے داری سے کرنے میں اپنا بھرپور کردار نبھانا ہوگا۔ مثبت رویہ اپنائیں اسی میں استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔
لطیف النساء، ناظم آباد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ