کے آر ایل کے نوجوان فاسٹ بولر احمد بشیر کی اسلام آباد کے خلاف 6 وکٹیں

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) کے نوجوان فاسٹ بولر احمد بشیر نے اسلام آباد کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کی تباہ کن بولنگ کے باعث اسلام آباد کی ٹیم محض 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسی طرح لاہور بلیوز کے اعزاز چیمہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے خلاف شانداربولنگ کی اور 6 کھلاڑی میدان بدر کئے۔ راولپنڈی کے توثیق شاہ اور پشاور کے زاہد محمود نے4,4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ