آل کراچی پاک زمیندار بینیفٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید4 میچوں کا فیصلہ ہوگیا

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک زمیندار فٹبال کلب کے زیراہتمام احمد جان اکیڈمی کے تعاون سے گبول پارک فٹبال گراؤنڈ لیاری میں آل کراچی پاک زمیندار بینیفٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں مبارک ولیج ایف سی نے بابل اسپورٹس کو 4-1سے،چنیسر بلو نے الشہزاد ایف سی ملیر کو 4-0سے ،ہنٹر اسپورٹس ملیر نے حیدر ی بلوچ ساؤتھ کو 2-1سے اورعثمان آبادیونین نے بلئجی بلوچ کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی۔میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ گبول پارک فٹبال گراؤنڈ لیاری میں آل کراچی پاک زمیندار بینیفٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مبارک ولیج نے ساؤتھ کی بابل اسپورٹس کو باآسانی4-1 سے ٹھکانے لگادیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں مبارک ولیج کی طر ف سے12 ویں منٹ میں جنید نے گول کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کی سبقت دلوادی جس کو پانچ منٹ کے بعد 17ویں منٹ میں رحمت نے گول کرکے مبارک ولیج کی ٹیم کو 2-0سے کی برتری دلوادی۔ دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد بابل اسپورٹس نے ہاف ٹائم سے 3 منٹ قبل 27ویں منٹ میں عظمت کے گول کی بدولت میچ کا اسکور2-1 کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مبارک ولیج کی ٹیم2-1 سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں مبارک ولیج کی طر ف سے میچ کا تیسرا گول 41ویں منٹ میں نعیم نے بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو3-1 کردیا۔ کھیل کے اختتام سے ایک منٹ قبل 59ویں منٹ میں نعیم نے چوتھا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 4-1سے سرخرو کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ