گیری کرسٹن بگ بیش لیگ فرنچائز ہوبارٹ ہریکنز کی کوچنگ سے مستعفی، ایڈم گرفتھ نئے کوچ مقرر

63

میلبورن(جسارت نیوز)سابق جنوبی افریقن بلے باز گیری کرسٹن ذاتی وجوہات کی بناء پر بگ بیش لیگ فرنچائز ہوبارٹ ہریکنز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے، ان کی جگہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ایڈم گرفتھ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ۔ ہوبارٹ ہریکنز نے گزشتہ سال کرسٹن سے 2 سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم کرسٹن نے ایک سیزن بعد ہی ذمہ داری چھوڑ دی۔ کرسٹن نے بیان میں کہا کہ ہریکنز کے ساتھ بہت انجوائے کیا لیکن بدقسمتی سے میں مزید کام نہیں کر سکتا، میں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ فیصلہ کیا ہے، مجھے ٹیم کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ