یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میچ آج کھیلا جائیگا

50

نیویارک(جسارت نیوز)یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میچ آج کھیلا جائیگا۔ سربیا شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور ارجنٹائن کے نامور ٹینس اسٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ سپینش دفاعی چیمپئن رافیل نڈال بدقستمی سے سیمی فائنل میں فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ ادھورہ چھوڑ کر چلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں نوویک جوکووچ نے جاپان کے کئی نیشیکوری کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے ہسپانوی ٹینس اسٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو شکست فاش سے دوچار کر کے فائنل میں جگہ بنائی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ