سندھ اسپورٹس بورڈ یوم دفاع انڈر 16 باکسنگ کا میلہ میر پور خاص نے لوٹ لیا

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کھیل صوبے میں باکسنگ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ،اس بات کا اظہار ڈسڑکٹ اسپورٹس آفیسر میرپور خاص ارشد آرائیں نے ایس ایس بی یوم دفا انڈر16 باکسنگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے سیکریٹری اسپورٹس محمد ہارون خان اسپورٹس لور ہیں اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسٹیشن چوک میرپور خاص میں ایک روزہ ہونے والے مقابلوں میں ضلع میرپور خاص نے6 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی، حیدر آباد نے4گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ شہید بے نظیر آباد نے 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسو سی ایشن میرپور خاص کے صدر محمد اقبال، کیپٹن حسن ماما بھی موجود تھے۔ قبل ازیں مقابلوں میں شاہنواز(میرپور خاص) نے محمد دانیال( بے نظیر آباد) کوعدنان(بے نظیر آباد) نے شاہنواز(میرپور خاص) کو گل محمد( بے نظیر آباد) نے نعمان(میرپور خاص کو) حذیفہ نے علی حسن(میرپور خاص) کو زاہد بلوچ (میرپور خاص) نے عبدالرؤف (حیدر آباد کو،محمد رمضان(میرپور خاص) نے اسلم (حیدر آباد) ماجد بلوچ(میرپور خاص) نے ابرار(حیدر آباد) کو شاہ میر( حیدر آباد) نے قمبر علی(میرپور خاص) کو میر مرتضی(میر پور خاص) نے عبدالوہاب( حیدر آباد) کو شکست دے کر گولڈ میڈلز حاصل کئے۔۔ریفری کے فرائض حفیظ الرحمن،منور حسین، افضل قبرانی،مظاہر حسین، دلشاد ،ناصر بھٹی اور قیصر پہلوان نے انجام دیے صدر باکسنگ ایسو سی ایشن میرپورخاص نے سیکریٹری اسپورٹس محمد ہارون خان، ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ارشد آرائیں اور اصغر بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کے تعاون کے بغیر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد نا ممکن تھا امید کرتا ہوں کہ ان کا یہ بھرپور تعاون مستقبل میں بھی ہمارے ساتھ رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ