پہلے کوآپریٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھرپور مقابلے کے بعد میزان بینک کی ٹیم کو پارکو کے ہاتھوں شکست

177
پہلے کوآپریٹ لیگ کرکٹ کے فائنل میں فاتح پارکو کی ٹیم کا مہمان خصوصی میزان بینک ہیڈ آف انفارمیشن فیض الرحمن کے ہمراہ گروپ فوٹو
پہلے کوآپریٹ لیگ کرکٹ کے فائنل میں فاتح پارکو کی ٹیم کا مہمان خصوصی میزان بینک ہیڈ آف انفارمیشن فیض الرحمن کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پہلے کوآپریٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھرپور مقابلے کے بعد میزان بینک کی ٹیم کو پارکو کے ہاتھوں صرف 10 رنز سے شکست ہوگئی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پارکو کی ٹیم نے 200رنز بنائے جواب میں میزان بینک کی ٹیم 7 وکٹ پر 190 رنز بناسکی، اظفر عرفان نے ناٹ آؤٹ 78اور فیصل اقبال نے 47 رنز بنائے۔ میزان بینک کے کپتان ایوب بیگ کو ایونٹ کا بہترین بولر اور فیصل اقبال کو بہترین بیٹسمین قراردیا گیا۔ مہمان خصوصی گروپ ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض الرحمان، ہیڈ آف ایڈمن ریاض احمد جوئیا، کارپوریٹ ساؤتھ ناصف علی، ریجنل منیجر کامران ظفر اور میزان بینک کے ہیڈ آف آئی ٹی کمال حسین نے انعامات تقسیم کیے، پارکو کے کپتان محمود شاہ نے فاتح اور ایوب بیگ نے رنر اپ ٹرافی وصول کی، اس موقع پر میزان اور پارکو آفیسرز کے ہمراہ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے سے لطف اٹھایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ