ناؤمی اوساکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت کر تاریخ رقم کردی

48

نیویارک (جسارت نیوز) جاپان کی ناؤمی اوساکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے فائنل میچ امریکی سابق عالمی نمبر ایک اور 23 گرینڈ سلام کی فاتح سرینا ولیمز کو شکست دیکر کوئی گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی جاپانی ویمنز کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ ان سے قبل جاپان کی کسی کھلاڑی نے اعزاز حاصل نہیں کیا، اس سے قبل ناؤمی اوساکا نے سیمی فائنل میں امریکا کی ہی میڈیسن کیز کو شکست دیکر کسی گرینڈ سلام کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا، ان سے قبل کوئی جاپانی کھلاڑی کسی گرینڈ سلام کے فائنل تک نہیں پہنچی تھی، ان سے قبل بہترین کارکردگی کا ریکارڈ کمیکو ڈیٹ کے پاس تھاجنہوں نے 1996ء میں ومبلڈن اوپن ٹینس کیسیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ناؤمی اوساکا نے میگا ایونٹ میں فائنل میں پہچنے کے بعد بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے امریکا کی سرینا ولیمز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کرلیا۔ امریکا میں میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام کے فائنل میں پہنچنے والی جاپان کی ناؤمی اوساکا کا مقابلہ امریکی سابق عالمی نمبر ایک اور 23 گرینڈ سلام کی فاتح سرینا ولیمز سے تھا جس میں ناؤمی اوساکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرینا ولیمز کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہراکر نہ صرف ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ کوئی گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی ویمنز جاپانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ ناؤمی اوساکا نے سرینا ولیمز کا مارگریٹ کورٹ کا 24 گرینڈ سلام جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابرکرنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا اور اب سرینا ولیمز کو یہ ریکارڈ برابر کرنے کے لئے آئندہ کسی گرینڈ سلام کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ