سعودی کرکٹ کی جانب سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو تہنیتی پیغام

102

جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کرکٹ بورڈ آف سعودی عربیہ کے چیف ایگزیکٹو ندیم ندوی نے ایس سی سی کی جانب سے اور سعودی کرکٹ کے سرپرست اعلیٰ پرنس ڈاکٹر فیصل بن محمد بن سعود بن عبدالعزیز ال سعود کی جانب سے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ ندیم ندوی نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ احسان مانی کی کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا سربراہ نامزد کیا اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ انھوں نے کہا ان کی مئی 2005 میں لاہور میں ڈویلپمنٹ کانفرنس اور آئی سی سی کی جنرل باڈی اجلاس کے دوران احسان مانی سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس وقت وہ آئی سی سی کے سربراہ تھے۔ ندیم ندوی نے کہا کہ وہ 30ستمبر2018 کو آئی سی سی کی جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کیلئے لاھور جائیں گے اور احسان مانی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیں گے۔ احسان مانی نے جوابی پیغام میں ایس سی سی اور پرنس ڈاکٹر فیصل بن محمد بن سعود بن عبدالعزیز ال سعود کی جانب سے مبارک باد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ