بتھینی میٹک سینڈز اور جمی مرے نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

41

نیویارک (جسارت نیوز) امریکا کی بتھینی میٹک سینڈز اور انکے برطانوی جوڑی دار جمی مرے نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں کروشیا کے نکولے میٹک اور انکی پولینڈ کی جوڑی دار الیسجا روسولسکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکا میں میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز فائنل میچ امریکا کی بتھینی میٹک سینڈز اور انکے برطانوی جوڑی دار جمی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کے نکولے میٹک اور انکی پولینڈ کی جوڑی دار الیسجا روسولسکا کو پہلے سیٹ میں 6-2 سے شکست کے باوجود اگلے دونوں اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 11-9 سے ہرا کر مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ