اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں، مقابلے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، مستقبل میں مزید فتوحات اپنے نام کرؤنگا، عامر خان

29

برمنگھم (جسارت نیوز) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ سیموئیل ورگاس اچھا فائٹر ہے، انہوں نے کہا کہ فائٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ فائٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ بلاشبہ سیموئل ورگاس ایک اچھا باکسر اور فائٹر ہے۔ عامر خان نے کہا کہ فائٹ کے دوران انہوں نے اپنی تمام تر توجہ فائٹ پر مرکوز رکھی اور مکوں کا استعمال ٹھیک وقت پر کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ اس موقع پر اہل خانہ نے بھی عامر خان کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا، ان کی والدہ فلک خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہیں جبکہ بہن ماریہ خان نے کہا کہ عامر بھائی کی فتح کیلئے سب دعا کر رہے تھے جس کا نتیجہ انکو فتح کی صورت میں ملا ہے۔ باکسر عامر کے والد شاہ خان نے کہا کہ عامر نے 12 راؤنڈز کی تیاری کی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فائٹ کے دوران عامر کی کارکردگی بہت اچھی رہی جس پر وہ بہت خوش ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ عامر خان کو ابھی مزید محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عامر کی خواہش ہے کہ وہ ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوں، اس مقصد کے حصول کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ