انٹر سکول ہاکی چمپےئن شپ جاری

47

سرگودھا(جسارت نیوز )محکمہ ا سپورٹس کے زیر اہتمام یوم دفاع کے سلسلے میں انٹراسکول ہاکی چمپےئن شپ آسٹروٹرف ہاکی ا سٹیڈیم میلہ منڈی روڈ پر جاری ہے ۔ چمپےئن شپ میں ضلع کے 8 اسکولوں کی ہاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلاجارہاہے ۔ٹورنامنٹ سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ۔ سلیکشن کمیٹی کے چےئرمین المپےئن محمد شبیر ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ