اسلام محبت رواداری اور امن کا درس دیتا ہے، مولانا محمد انور 

63

ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی)متحدہ مجلس عمل کے رہنما ء و ممبر قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا محمد انور نے کہا ہے کہ اسلام محبت رواداری اور امن کا درس دیتا ہے ، اسلام میں غیر مسلمو ں کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے، یہاں تک کے انکی عبادت گاہوں کی حفاظت کر نا اور ان کو تحفظ دینا مسلمانوں کی ذمے دار ی ہے ۔وہ آہنگ سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام ایک مقامی ہو ٹل میں منعقد ہ تقریب سے خطا ب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا ڈاکٹر عبدالحکیم اکبری ، پروفیسرڈاکٹر قاری واحد بخش ، چیف آرگنائزر آہنگ سوسائٹی پاکستان عبدالناصر بھی مو جو د تھے مولانا محمد انور نے کہا کہ علما ء دیو بند نے ہمیشہ فر قہ وارانہ شدت پسند ی کی مخالفت کی ہے ہم سب اللہ اور اسکے رسولؐ کے ماننے والے ہیں اور نبی پاک ؐ کے امتی ہیں امن کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہے امن ہو گا تو ہماری عبادت گاہیں بھی محفوظ ہونگی ہم اور ہمارے بچے بھی محفوظ ہونگے اور کارو با ر بھی ہو نگے ہمارے نبی کریم ؐ نے فر ما یا کہ جو اپنے لیے پسند کرو وہ دوسرو ں کیلیے بھی پسند کرو،اسلام میں رنگ و نسل کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب خانہ کعبہ کے تعمیراتی کام کو مکمل کیا تو سب سے پہلی دعا یہی مانگی کہ اللہ اس گھر کو امن والا گھر بنا اور اس شہر کو بھی امن والا شہر بنا کہ ہمیں امن کی اور ہم آہنگی اور رواداری کی جس طر ح ضرورت ہے، اس کا اندازہ ڈیر ہ اسماعیل خان کے عوام بخو بی جانتے ہیں امن کے لیے ملک کے علا وہ ڈیر ے کی عوام نے بہت قربانیا ں دیں۔ میری کوشش ہے کہ قومی اسمبلی میں بیٹھ کر اپنی جما عت جمعیت علما ء اسلام اور پاکستا ن میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلیے اور اپنے دین کی حفاظت کیلیے اپنا کردار ادا کر سکو ں میرا ذاتی گھر نہیں ہے مدر سہ سے صرف چو دہ ہزار تنخواہ ملتی ہے میں نے الیکشن پر نہ ہو نے کے برابر خر چہ کیا ہے اور یہ تھوڑا خر چہ بھی میرے دو ستو ں اور جماعت کے ساتھیوں نے کیا ہے یہ اللہ کی طرف سے دی ہو ئی عزت ہے اس میں میرا کوئی کمال نہیں ۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالحکیم اکبر ی نے کہا ہے کہ دنیا ئے کفر نے مسلم دنیا کو جنگ کیلیے تختہ مشق بنایا ہے اور یہی کفریہ مما لک اسلامی ممالک کے حکمرا نو ں کو قیا م امن کا درس بھی دیتے ہیں اور امت مسلمہ کے خلاف سازشیں بھی یہی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خا تم النبین ؐنبی کریم ؐ نے جنگ کے دوران بھی مسلما نو ں کو مخالفین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ کر نے کا حکم دیا۔ آ ج اسلام کو ایک شدت پسند مذہب کے طور پر دنیا میں پیش کر کے دین اسلام کو بد نام کیا جا رہا ہے جبکہ اسلا م انتہا ء پسند ی شدت پسند ی کا سخت مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کے دوران ہمیں بر داشت کا مادہ پیدا کر نا ہو گا۔ تما م فریقین آپس میں بھائی چارے کے ساتھ اپنے مسائل کو حل کریں زبردستی کسی مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا ۔تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر قاری واحد بخش اور چیف آرگنائزر آہنگ سوسائٹی پاکستان عبدالناصر نے بھی خطا ب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ