چارسدہ، محکمہ تعلیم نے مشترکہ تعاون سے عالمی یوم خواندگی منایا 

35

چارسدہ(آئی این پی ) والدین میں تعلیم کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور ضلع میں اسکولوں سے باہر ہزاروں بچوں کو اسکول میں داخل کرنے کے لیے پاکستا ن ریڈ نگ پروجیکٹ اور این سی ایچ ڈی کے تعاون سے محکمہ تعلیم نے عالمی یوم خواندگی منایا ،جس میں شرکاء نے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو اسکول میں داخل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی اسکول بابڑہ میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد سمیت پی آر پی کے کو ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر جمال خان ،این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زابراہم جان ،اکبر شاہ ،مسلم ہینڈ کے ریجنل منیجر رحیم اللہ،ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر جا نس خان اور ایس ڈی ای او حیات خان سمیت بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کیں۔اس موقع پر مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج محمد خان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ پاکستان کا آغاز تعلیم سے ہی کرنا ہوگا ،پرامن پاکستان اور مہذب معاشرے کی تشکیل حصول تعلیم سے ہی ممکن ہے اس لیے معاشرے کی ہر فرد کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکول میں داخل کرائیں ۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا دنیا کے دیگر ممالک نے حصول تعلیم ہی کے بل بوتے پر ترقی کی ہے،اس لیے اگر آج پاکستان معاشی مسائل سے دوچار ہے تو تعلیم کے حصول سے ہی ہم پاکستان کو خوشخال بنا سکتے ہیں ۔اس موقع پرانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواندگی کے عالمی دن کے کے منانے کا بنیادی مقصد اسکولوں سے باہر تمام بچوں کو اسکول میں داخل کرانا اور تعلیم ہی کے ذریعے پاکستان کو خوشحا ل بنانا ہے اس لیے علما اورمنتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے والدین میں حصول تعلیم کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ