اکنامک ایڈوائزری کونسل سے قادیانی کے اخراج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں

34

لاہور (نمائندہ جسارت) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اکنامک ایڈوائزری کونسل سے سکہ بند قادیانی کے اخراج کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اب کبھی اس قسم کا رسک نہیں لے گی ، لاہور سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قادیانی گروہ مرزاغلام احمد قادیانی کی تعلیمات کی روشنی میں پوری امت مسلمہ کو کنجریوں کی اولاد سے منسوب کرتے ہیں، قادیانی اپنی متعینہ اسلامی وآئینی حیثیت کو نہ صرف ماننے سے انکاری ہیں بلکہ دستور پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں پروپیگنڈااور لابنگ کررہے ہیں ،اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا عقیدہ ہے اور ملکی سلامتی کے حوالے سے قادیانیوں کا کردار ایک سوالیہ نشان ساتھ لیے پھرتا ہے، ایسے میں کسی قادیانی کو ماہر معیشت کے نام پر اکاموڈیٹ کرنا قرین قیاس بھی نہیں اور مناسب بھی نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا کہ عمران خان کی حکومت نے عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل سے الگ کردیا ورنہ صورت حال زیادہ ابتر ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ دنوں میں متوقع ہے جس میں ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا جائیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ