صحت کے حوالے سے پیمان المنائی ٹرسٹ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں

34

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند افراد قوم کا سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نثار احمد میمن، ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر سندھ لیڈی ہیلتھ پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر نے بحیثیت مہمان خصوصی پیمان المنائی ٹرسٹ کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے صحت مند افراد ضروری ہوتے ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات کی مفت فراہمی پیمان المنائی ٹرسٹ کی کاوشیں قابل ستائش اقدام ہے۔ تقریب میں مہمان اعزازی محبوب زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حیدر آباد نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کیمپوں کے ذریعے مفت ادویات کی فراہمی غریب لوگوں کے لیے احسن اقدام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ