حیدر آباد، پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کی الیاس شاکر کے انتقال پر تعزیت

28

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاک سرزمین پارٹی حیدر آباد کے صدر ندیم قاضی، سینئر نائب صدر شعیب جعفری، فہیم آرائیں، کامران خانزادہ، افتخار احمد اور جنرل سیکرٹری رضوان گدی و دیگر نے سینئر صحافی و چیف ایگزیکٹو قومی اخبار گروپ الیاس شاکر کی رحلت پر دُکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیاس شاکر کی خدمات ناقابل بیان ہے اور انہوں نے عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مختصر عرصے میں سندھ و خصوصاً شہری علاقوں میں قومی اخبار نے مقبولیت حاصل کی، بلاشبہ اس میں اُن کی صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل تھا، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ