حیدر آباد، پیرا میڈیکل اسٹاف کا مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف احتجاج

31

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے باوجود محکمہ ہیلتھ کے گریڈ 1 سے 16 تک کے پیرا میڈیکل اسٹاف 20 فیصد رننگ بیسک پروفیشنل الاؤنس سے محروم ہیں۔ یکم جولائی سے سندھ کے دیگر محکموں میں عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ سندھ حکومت کے فنانس ڈپارٹمنٹ نے 13 جون 2018ء کو سندھ کے تمام محکموں کے گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 16 کے ملازمین کے لیے 20 فیصد رننگ بیسک کا پروفیشنل الاؤنس دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد تمام محکموں میں عملدرآمد کیا گیا مگر محکمہ ہیلتھ کے لوکل گورنمنٹ کے ہزاروں پیرا میڈیکل اسٹاف اب بھی پروفیشنل بیسک الاؤنس سے محروم ہیں۔ آل سندھ لوکل کونسل پیرا میڈیکل اسٹاف پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ثنا اللہ آرائیں، جنرل سیکرٹری عبدالکریم میمن، انفارمیشن سیکرٹری عبدالکریم قریشی نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے پیرا میڈیکل اسٹاف کو بیسک پروفیشنل الاؤنس دینے کے احکامات پر عملدر آمد کرایا جائے تاکہ ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کئی بار محکمہ خزانہ اوردیگراعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی مگر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ