شکارپور، وارڈ 17 گولہ محلہ میں صفائی کے ناقص انتظامات

46

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور کے وارڈ 17 گولہ محلہ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی کی وجہ سے بچے اور بزرگ بیماری کا شکار ہورہے ہیں، محلے والے گزشتہ 12 سال سے سیوریج اور بلاک کی بنیادی سہولتوں سے محروم۔ شکارپور گولہ محلہ وارڈ نمبر 17 کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، پچھلے 12 سال سے نہ تو ڈرینج بنی ہے اور نہ ہی کو ئی محلے میں پیور بلاک لگا ہے، کمپلین کرنے سے صفائی کرنے کا کوئی عملہ نہیں پہنچتا ہے، ایسا لگتا ہے ہم کسی اور شہر میں رہتے ہیں شکارپور سٹی کے مختلف ایریاز میں پیور بلاک لگے ہوئے ہیں اور ڈرینج کا نظام بھی ٹھیک ہے مگر ہمارے محلے میں 12 سال میں نہ کوئی روڈ بلاک یا ٹف ٹائلز لگی ہیں نہ کوئی ڈرینج بنا ہے، یہ اہم راستہ ہے جو قلہ قافلہ سے صدر کے ایریا کو ملاتا ہے، گولہ محلے وارڈ 17 کے رہائشیوں نیاز علی شاہ، عابد سومرو، عبدل غفور، حامد، عبدل لطیف اور دیگر محلے والوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیاستدانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مسائل حل کیے جائیں تاکہ ہم سکون کی زندگی گزار سکیں، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ