حیدر آباد، قاسم آباد کی رہائشی خاتون کی پریس کلب پر خود سوزی کی کوشش

46

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) قاسم آباد کی رہائشی مسمات منظوراں بیگم نے اپنے گھر کے تین افراد کی بلاجواز گرفتاری کیخلاف پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجاً اپنے اوپر تیل چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی، جسے وہاں موجود افرا دنے ناکام بنادیا۔ مسمات منظوراں بیگم اور ان کے ساتھ موجود تین خواتین کا کہنا تھا کہ وہ وحدت کالونی کی کچی آبادی میں رہائش پذیر ہیں، دو ماہ قبل ہماری گلی میں نامعلوم افراد نے علاقے کے ایک شخص عابد چانڈیو کو قتل کرکے پھینک گئے جس کے بعد پولیس نے ہمارے گھر کے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ہمارے گھر کے لوگوں کو چھوڑنے کو تیار نہیں ہے جن میں میرے شوہر اور ان کے دو بھائی شامل ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباداورایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہمارے گھر کے افراد کو رہا کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ