NRL کنٹریکٹرز ورکرز کے کارڈ کون بنائے گا

35

NRL کنٹریکٹرز ورکرز یونین، کونٹینٹیل ٹھیکیدار کے مزدوروں کی ہے۔ یونین کی جدوجہد سے کونٹینٹیل نے ملازمین کو EOBI کارڈز بنوا کر دیے ہیں۔ نیشنل ریفائنری میں بے شمار کنٹریکٹرز رجسٹرڈ ہیں لیکن ملک برادرز سمیت کوئی بھی ٹھیکیدار لیبر قوانین پر عمل نہیں کرتا۔ اچھے صنعتی اداروں میں ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو انتظامیہ تمام قانونی حقوق فراہم کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ ہے کہ کارخانوں کی حدود میں جو مزدور کام کرتے ہیں ان پر لیبر قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔ نیشنل ریفائنری میں ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والے مزدوروں نے روزنامہ جسارت کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ نیشنل ریفائنری میں ٹھیکیدار کے مزدوروں کو قانونی حقوق دلوائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ