ویلفیئر بورڈ رہنماؤں کی مہدی شاہ سے ملاقات

78

آل پاکستان ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز یونین (CBA) کے وفد نے مرکزی چیئرمین ایم منتخب عالم کی قیادت میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ مہدی شاہ سے ملاقات کی اور ملازمین کے وہ مسائل جو سیکرٹری بورڈ کی طرف سے حل کردیے گئے ہیں اور مزید آئندہ کے لیے جن پر عملی اقدامات کیے جارہے ہیں خاص کر ہاؤس سیلنگ میڈیکل کی مکمل سہولت ملازمین کے ٹائم اسکیل کے مطابق ترقیاں و دیگر شامل ہیں ان پر سیکرٹری بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ خاص کر میڈیکل کے سلسلے میں جو ملازمین کو پریشانیاں پیش آرہی ہیں اور ملازمین میڈیکل کے لیٹر کے لیے پریشان ہیں اس سے سیکرٹری بورڈ کو آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری بورڈ نے فوری طور پر ایڈمنسٹریٹو آفیسر سلمان احمد کو بلا کر ہدایت جاری کی کہ ملازمین کے رکے ہوئے میڈیکل لیٹر جاری کیے جائیں اور فوری طور پر محمد زاہد راجپوت لیکچرار کوٹری کالج کے میڈیکل کے لیٹر جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ دوران میٹنگ سیکرٹری بورڈ نے CBA اراکین کو بتایا کہ میں ادارے کی بہتری کے لیے گھوسٹ ملازمین کے خلاف ایکشن لے رہا ہوں جس پر CBA اراکین نے سیکرٹری بورڈ مہدی شاہ کو یقین دلایا کہ ادارے کو مستحکم کرنے کے لیے آپ جو بھی اقدام کریں گے CBA آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اراکین CBA نے سیکرٹری بورڈ کے خلاف جھوٹے میسج چلنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ایسے میسج جن میں سیکرٹری بورڈ کی طرف سے بولڈ ایکشن لینے پر اور ادارے کو ترقی دینے کے لیے کارروائی کرنے پر خوف زدہ عناصر کی طرف سے چلائے جارہے ہیں۔ جن کا واحد مقصد سیکرٹری بورڈ کو ملازمین کے لیے اچھے کاموں سے روکنا اور ادرے کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ CBA انہیں مسترد کرتی ہے، CBA اراکین نے سیکرٹری بورڈ کو یقین دلایا آپ کی صحیح کارروائی کے خلاف آپ کی طرف سے جو لوگ بھی کورٹ میں آپ کے اور بورڈ کے دوسرے افسران کے خلاف جھوٹی درخواستیں ڈال رہے ہیں CBA کے چاروں بورڈز کے 10 ہزار ممبران ایسے بدکردار افراد کے خلاف سخت کارروائی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے ہمیشہ کی طرح اراکین وفد کو ملازمین کے مسائل کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور CBA کے اراکین نے بھی سیکرٹری بورڈ مہدی شاہ کی طرف سے ملازمین کے مسائل کے حل کے سلسلے میں عملی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ