بحریہ یونیورسٹی کی لاقانونیت

56

بحریہ یونیورسٹی‘ اسٹیڈیم روڈ نے داخلہ لینے والے طلباء سے تحریری معاہدہ کیا تھا کہ وہ سمسٹر کے دوران فیس نہیں بڑھائیں گے لیکن ایڈمیشن شروع ہوتے ہی فیس ہزاروں میں بڑھادی گئی۔ وہ طلبا جن کی فیس 70 ہزار روپے مقرر تھی ان سے 15 ہزار روپے کی رقم زیادہ لی گئی۔ اسی طرح دیگر طلبا کی فیسوں میں اضافہ کیا۔ 7 ستمبر کو اس غیر قانونی بات پر طلباء اور ان کے والدین نے سخت احتجاج کیا لیکن بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ