پاکستان رائٹرز کلب ریاض کی صدرفرح نادیہ کی جانب سے عشائیہ

54

پاکستان رائٹرز کلب (پی ڈبلیو سی) لیڈیز چیپٹر کی کنوینئر ڈاکٹر فرح نادیہ کی جانب سے دیار غیر میں 72ویں جشن آزایدی کو بھرپور طریقے سےمنانے کے لئے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
ریاض سے شاہین جاوید نے نمائندہ جسارت کو بتایا اس عظیم الشان تقریب میں پاکستان رائٹرز کلب ریاض(لیڈیزچیپٹر) کی تمام اراکین نے بھرپورشرکت کی۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر نعمان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ سونیہ کاشف نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیا۔ ڈاکٹر فرح نادیہ نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔اور اپنے پیارے وطن پاکستان کی جشن آزادی اپنے ہم وطنوں کے ہمراہ بھرپور طریقے سے منانے کے لئے اور دل دل پاکستان کا نعرہ بلند کرنے کو اس تقریب کا مقصد بیان کیا۔ ڈاکٹر فرح نادیہ نے اپنے حب الوطنی کے جذبات کو نظم کی شکل میں بیان کیا۔
لیڈیز چیپٹر کی ڈپٹی کنوینئر شمائلہ ملک نے ذی الحج کے پہلے مبارک دس دنوں کی فضیلت اور کرامات کو بیان کیا۔ اور رب کی جانب سے دی گئ اس عظیم سعادت سے مستفید ہونے کے طریقوں کو بھی بیان کیا ۔ حج کے فضیلت اور اہمیت سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کے حوالے سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
بعدازاں گروپ کے تمام اراکین نے پاکستان رائٹرز کلب کے صدر فیاض ملک، عاشق حسین ، زبیر بھٹی ، محمد اصغر ، ایمن ظہیر ، یوسف علی یوسف ، ڈاکٹر نعمان ، انجینئر نعمان ، مدیحہ ملک ، مدیحہ نعمان ، ڈاکٹر نغمہ ، شاہین جاوید ، قندیل ایمن ، ام ریاض ساجدہ چودھری ، سونیہ کاشف نے اپنے اپنے جذبات کو بیان کیا۔اور نئے پاکستان کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے اپنی اپنی تجاویز اور تجزئیے بیان کئے۔ کسی نے نثر کے زریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کسی نے نظم کی صورت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سب نے مل کر پاکستان ذندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوتے جشن آزادی کا کیک کاٹا۔اور پاکستان کے مستقبل کے لئے بھرپور دعائیں کیئں ۔تقریب کا اختتام بہترین اور لذیذ عشائیہ سے کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ