53ویں یوم دفاع پر جدہ میں پاکستان قومی یکجہتی فورم کی تقریب

163

پاکستان قومی یکجہتی فورم کے زیر اہتمام 53ویں یوم دفاع ، یوم شہدا اور یوم فضائیہ کے موقع پر ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت انجینئر نصیر الدین نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض انجیئر آصف محمود بٹ نے سر انجام دیتے ہوئے فورم کے اغراض و مقاصد اور سرگرمییوں پر روشنی ڈالی۔
فورم کے بانی کنوینر سید ریاض حسین بخاری نے مہمانوں اور حاضرین کا خیر مقدم کیا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کی یہ واحد اور منفرد تنظیم ہے جس میں پاکستان کی تمام بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ستمبر 1965کی بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی بہادری، شہیدوں کی قربانی اور پاک فضائیہ کے بےمثال کارناموں کو خراج تحسین عقیدت و تکریم کے لئے جمع ہوئے ہیں۔
مقررین نے بھی اس دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاْع کے لیے پاک فوج کے شا نہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا ۔ انھوں کشمیریوں او بنگلادیش میں پھنسے ہوئے محب وطن پاکستانیوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب سے جن نمائنوں نے خطب کیا ان میں پاکستا ن ریپٹریشن کونسل (پی آر سی)کے ڈپٹی کنوینر حامد الاسلام خان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جدہ ریجن کے صدر میاں احمد بشیر، پاکستان جنرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے چیئرمین امیر محمد خان، جماعت اسلامی کے میاں ذوالفقار، پاکستان ویلفیئر سوسائٹی (پی ڈبلیو ایس) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرامجد عبید، پاکستان کرسچن ویلفئیرسوسائٹی کے صدر پرویز یوسف، عوامی نیشنل پارٹی کے نوشیرواں خٹک ، صحافی سید مسرت خلیل اور کمیونٹی کی معروف شخصیت محمد آعظم نے خطاب کیا۔ تقریب میں ستمبر کی جنگ کے دوران پاک فوج کے سپاہوں کے ہمراہ رضا کارنہ خدمات انجام دینے والے معمر مجاہد غازی محمد عامل عثمانی نے اپنی یاداشتیں بیان کیئں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ