قادیانی نواز حکومت نہیں چلنے دیں گے، مجلس احرار اسلام

57

کراچی (پ ر)مجلس احراراسلام سندھ کے امیرمفتی عطا الرحمن قریشی ،شفیع الرحمن احرار اور عبدالغفورمظفرگڑھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خفیہ طاقتیں قادیانی لابی کو سپورٹ کررہی ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت اپنی صفوں سے قادیانی اور قادیانی نواز وں کو نکال باہر پھینکے ،پاکستان میں قادیانی نواز حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ آئین پاکستان کے غدار ملک کے بڑے عہدوں پر فائز نہیں ہو سکتے۔
، ہم ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو صرف کلمہ کے نام پر بنا، پاکستان میں سیکو لرازم کی کوئی گنجائش نہیں،ملک کو فحاشی و عریانی سے پاک کر نے کا عزم ہے۔ جب تک قادیانی کلیدی عہدوں پر براجمان ہیں اس وقت تک ملک میں امن قائم ہونا ناممکن ہے لہٰذا سول اور فوج کے تمام کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے۔ قادیانی بیورو کریٹس ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کو ختم کر کے سیکولرا سٹیٹ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہاکہ قانون تحفظ ناموس رسالت ختم کرنے کی سازشیں کی جاری ہیں،تمام سازشیں ناکام ہو ں گی، اگر مسلمان آج بھی حضور خاتم النبیینؐ کی سیرت و اسوہ رسولؐ کو اپنا لیں تو دنیا کی کو ئی طاقت انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک قادیانی اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم نہیں کریں گے ان کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی اور اس پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو سکتی چونکہ یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ ایمان و عقیدے کا حصہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ