ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا اجلاس آج ہوگا

28

کراچی( اسٹا ف رپورٹر ) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے اچانک چھاپوں اور غیرحاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کے بعد ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے سرکاری سربراہان کا اجلاس (آج )پیر کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کر کے فیصلے کیے جائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق بلدیاتی اداروں کی نگرانی و مانیٹرنگ اور مانیٹرنگ رپورٹس پر بات کی جائے گی۔
بلدیاتی اداروں میں دفتری اوقات کار کی پابندی اور دفتری وضع داری پر بھی بات ہوگی۔ بلدیاتی اداروں کے بجٹ کی جانچ پڑتال ودیگر امور بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ