تحریک دفاع بیت المقدس کے نام میں تبدیلی

27

کراچی(پ ر) تحریک دفاع بیت المقدس کے نام میں ترمیم کرکے نیا نام تحریک تحفظ حرمین شریفین و بیت المقدس رکھ دیا گیا ہے یہ بات تحریک کے سربراہ امیر عبداللہ فاروقی نے اجلاس کے بعد مولانا مرتضیٰ خان رحمانی اور اسلم خان فاروقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی امیر عبداللہ فاروقی نے کہا کہ عالمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک دفاع بیت المقدس کے اجلاس میں قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد تحریک کے نام میں ردوبدل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ اور بیت المقدس کا دفاع ہمارے ایمان بنیادی حصہ ہے ۔
جس سے ہم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ