مسلم لیگ ن سندھ کی صوبائی تنظیم تحلیل

28

کراچی( اسٹا ف رپورٹر ) مسلم لیگ ن سندھ کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ایک ماہ میں دوبارہ تنظیم سازی کی جائے گی۔مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرشاہ محمدشاہ نے سربراہ ن لیگ میاں محمدشہبازشریف کی ہدایت پرصوبہ سندھ کی تنظیم کوتحلیل کیاہے۔صوبے میں نئی تنظیم سازی کیلیے سابق گورنرسندھ اورمسلم لیگی رہنمامحمدزبیرکی سربراہی میں 25 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔جو 30 دن میں کام مکمل کرے گی۔کمیٹی میں سلیم ضیا،مفتاح اسماعیل اور علی اکبرگجرسمیت 23دیگرصوبائی رہنماشامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ