رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ، ٹارگٹ کلر سمیت 56 ملزمان گرفتار

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 56ملزمان کو گرفتار کرلیا ، شاہ فیصل اور کورنگی میں2مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتا ر شدگان میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر، ڈکیت اور مفرور ملزمان شامل ہیں ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،قمار بازی کا سامان اور مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں ، رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق رینجرزنے سولجر بازار میں دو مختلف کارروائیوں کے بعد ایک رہزن میر مرتضیٰ اور ایک منشیات فروش کامران کو گرفتار کرلیاجب کہ فیروز آباد میں بھی کارروائی کر تے ہوئے ایک ڈکیت مجتبیٰ عرف ماجو کو گرفتار کیاگیا، رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے شریف آباد اور ناظم آباد میں پولیس کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 12ملز مان بلال عرف بھگوان ،ذیشان ،ناصر علی ،ناصر بلوچ ، مبشر ،آصف ،یاسین ،ظہیر،سرور ،امین،احسان اور معیز کو گرفتار کرلیا۔ محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سراج پٹنی عرف راجا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ، ٹارگٹ کلر نے محمود آباد کے علاقے میں پولیس اہلکاروں اور ایڈووکیٹ سمیت 4 افراد کو قتل کیا تھا ، ٹارگٹ کلر کے خلاف 12 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں ، ٹارگٹ کلر کراچی میں آپریشن شروع ہوتے ہی روپوش ہوگیا تھا ، ٹارگٹ کلر سے تفتیش کی جارہی ہے ، سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنل مہران اور گلاب کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، کورنگی پولیس نے لوٹ مار میں ملوث 3ملزمان دانش ، مہران اور حسنین کو گرفتار کر کے اسلحہ 2موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ، ماڈل کالونی پولیس نے منشیات فروش شاہد کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی ، گبول ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش ریاض کو گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کرلی ۔ کورنگی پولیس کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان وسیم ، آصف اور ندیم کو گرفتار کرلیا ، سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش امجد حسین ، وہاب اور شہاب الدین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 4کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5جواری ، سجاد، یونس، شاکر ، صابر اور بلال کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے قمار بازی کا سامان اور داؤ پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی ، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، شاہ فیصل کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم سرتاج کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاتاہم اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،زخمی ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدہوئی ۔مبینہ ٹاؤن پولیس کی ٹارگٹڈ چھاپا مار کارروائی میں منشیات فروش وقار حسین کو گرفتار کر کے اس سے ایک پاؤ چرس برآمد کرلی۔سہراب گوٹھ پولیس نے انڈس پلازا سے منشیات فروش انوارکو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے ساڑے 3 کلو چرس برآمدکرلی ،ملزم منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد2رہزنوں ندیم ولد تسلیم اور عالم ولد رشید کو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ دونوں ملزمان کے خلاف کورنگی انڈسڑیل ایریا تھانے میں متعد د مقدمات درج ہیں ۔علاوہ ازیں سعود آباد، عوامی کالونی، لانڈھی، کورنگی، کھوکھراپار ،کورنگی ، گلبہار، سعید آباد اور سہراب گوٹھ سے متعدد ملزما ن کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ