کراچی اسٹریٹ کرمنلز کی آماجگاہ بن گیا،تحریک منہاج القرآن

50

کراچی( اسٹا ف رپورٹر ) تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم جنید علی نے کراچی میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم ،بچوں کے اغوا،پانی کے ٹینکوں میں گرتے کتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر ی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں ۔بچے اغوا ہو رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حکمران غفلت میں سو رہے ہیں ۔لگتا ہے پولیس جرائم کے خاتمے کے بجائے جرائم کی سر پرستی کر رہی ہے ۔گلشن حدید ،گلشن اقبال ،نارتھ کراچی ،ناگن چورنگی ،یوپی موڑ،شاہراہ نور جہاں اسٹریٹ کرائم اور جرائم کے گڑھ بن چکے ہیں ۔پولیس انتظامیہ مکمل ناکام ہو چکی ہے جو کہ نا اہلی ہے ۔مرزا جنید علی نے کہا جس شہر میں میئر اور صوبائی ممبران تک محفوظ نہ ہوں وہاں عوام کا کیا ہو گا۔انہوں نے مطالبہ کیا شہر کراچی کے تمام علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ